Ads

House Rent Ceiling Increase 2025 Pakistan

85 فیصد اضافہ منظور! وفاقی ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

House Rent Ceiling Increase 2025 Pakistan

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکیج منظور کر لیا ہے۔ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔


ذرائع کے مطابق، یہ اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین پر لاگو ہوگا اور اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں نافذ ہوگا۔ اس فیصلے سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مالی اثر پڑے گا۔


وزارت ہاؤسنگ نے اپنی سمری میں بتایا کہ شہری علاقوں میں کرایوں میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث موجودہ ہاؤس رینٹ الاونس ناکافی ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے رینٹل سیلنگ میں تبدیلی 28 ستمبر 2021 کو کی گئی تھی۔


فنانس ڈویژن نے بھی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرایوں کے موجودہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق 85 فیصد اضافہ ضروری ہے۔


وزیراعظم نے وزارت کی سفارش پر کابینہ سے رول 17(1)(b) کے تحت اس سمری کی منظوری حاصل کرنے کی ہدایت دی۔

نئی ہاؤس رینٹ سیلنگ کے نفاذ کے بعد وفاقی ملازمین کو کرایوں کے بڑھتے بوجھ سے خاطر خواہ ریلیف ملے گا اور ان کا الاونس مارکیٹ ریٹس کے قریب آ جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

 


Below Post Ad

Muft Maloomat Youtube

Show ad in Posts/Pages